عبوری صدر کا پیغام

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ سال 2000 میں اپنے آغاز کے بعد سے بڑی تبدیلیوں سے گزرا ہے، ایک پبلک سیکٹر سے نجی ملکیت والے ادارے میں، مینوئل سے ڈیجیٹل طور پر فعال بینک تک، اور مل جل کر کام کرنے والے ہمارے عملے کی انتھک مہنت کی بدولت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا۔جس کی بدولت آج خوشحالی ایک گھریلو برانڈ ہے، جس نے پاکستان میں مائیکرو فنانس کی ضرورت اور آگاہی پیدا کی ہے۔
مزید پڑھیں
Salim Bhatti

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک

سال 2000ء میں قائم ہونے والا خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (سابقہ خوشحالی بینک لمیٹڈ ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کی غربت میں کمی کی حکمت عملی اور اس کے مائیکرو فنانس شعبے کی ترقی کے پروگرام (ایم ایس ڈی پی) کا ایک حصہ تھا۔ ایم ایس ڈی پی پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) کے تعاون سے تشکیل دیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں مرکز اور پاکستان بھر میں 240 شاخوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (KMBL)، بینک دولت پاکستان (ایں پی پی) کی نگرانی میں کام کر تا ہے۔
مزید پڑھیں
Award-580