ہم کون ہیں؟

  • مائیکرو فنانس بینکنگ انڈسٹری میں صف اول کا سب سے بڑا ادارہ۔
  • واحد مائیکرو فنانس بینک جس کوپاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز نے مسلسل چار سال(2018، 2019، 2020 اور 2021)کے لیے ”بہترین مائیکرو فنانس بینک“ کے ایوارڈ سے نوازا۔
  • بینک کی بنیاد – تمام کھاتوں پر خوشحالی، ہمیں اپنی بنیادی اقدار، عمدگی، اخلاقیات اور بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور انہیں بینک کے اندر اور بینک سے باہر ہمارے روزمرہ کے طریقوں اور کاروباری معاملات کا حصہ بنانے میں مدد دیتی ہے۔
  • ہم ایک ایسی تنظیم ہیں جو ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقوں کو نافذ کرنے کے لیے اپنی کوششیں برقرار رکھنے کے لیے وقف ہے اور اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے مقامی آبادی کا طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
  • ہم ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں جو آپ کو اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں اور مہارتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے اور کام کی ایک ایسی جگہ فراہم کرتا ہے جو سروسز کے حصول، مشغولیت، سیکھنے، ہنرمندی کے فروغ، نشوونما کی حکمت عملیوں اور طریقوں کے ذریعے تنوع کو اپناتا اور فروغ دیتا ہے۔
  • ہم ایک ایسا ادارہ ہیں جو ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے اپناحصہ ڈال رہا ہے۔
  • ہم اپنے ملک کی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
  • ہم ٹیم ورک اورگفت وشنید کے قائل ہیں اور ایسے افراد کی مسلسل تلاش میں ہیں جن میں یہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔
  • اس میں آپ کے لیے کیا ہے؟

  • ملک کے سب سے بڑے اور سرکردہ مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ کام کرنے کا موقع۔
  • صنعت کے ماہرین کے ساتھ براہ راست کام کرنے اور سیکھنے کا موقع۔
  • صنعت میں ہمارے متنوع اور ٹیکنالوجی میں بہترین ٹیلنٹ کا حصہ بننے کا موقع۔
  • عملے کے لیے قرض کی سہولت کے ساتھ مارکیٹ کی مسابقت کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی۔
  • محفوظ اور پائیدار روزگار کے مواقع۔درحقیت: ہماری افرادی قوت کا تقریباً10فیصد ہمارے ساتھ 10 سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہا ہے جبکہ کچھ نے تو ہمارے ساتھ 20 سال مکمل کر لیے ہیں۔
  • ایک جامع، اختراعی افرادی قوت اور ایک ایسی ثقافت کا حصہ بننے کا موقع جہاں کارکردگی کا اعتراف کیا جاتاہے۔
  • سیکھنے اور ترقی کے متعدد مواقع پربہت زیادہ حوصلہ افزائی اور مسلسل تعاون۔
  • کام کی ایک ایسی جگہ جو ایک سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرتی ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے۔

کے ایم بی ایل میں زندگی۔

ایک اچھا نظام اور حکمت عملی مطلوبہ ہدف تک پہنچنے کے لیے راستہ آسان کردیتی ہے، لہذا، صنعت کے سرکردہ رہنما ہونے کے ناطے، خوشحالی بینک میں ہم اپنی ٹیموں کو بہترین ذہانت اور مہارت سے آراستہ کرتے ہیں اور ان کے مقاصد کے حصول کے لیے ضروری صلاحیتوں کوبروے کارلاتے ہیں۔ مزیدیہ کہ، ہم اپنی افرادی قوت کی حوصلہ افزائی اورمقابلہ کی صحت مند فضا کا کلچر پیدا کرنے کے لیے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اورانہیں انعام و اکرام سے بھی نوازتے ہیں۔

بینک اپنے صارفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے پر یقین رکھتاہے اور انہیں روزمرہ انجام دیے جانے والے کاموں میں مرکزی اہمیت دیتاہے۔ ہماری جامع، اختراعی اور متاثر کن ثقافت ہمارے ملازمین میں اپنائیت کے احساس کو فروغ دیتی ہے جس کا ہمارے بینک کی ترقی پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

خوشحالی بینک کی زندگی مسلسل سیکھنے اور ترقی کے بارے میں ہے۔ ہم کام کے لیے ایک ایسی جگہ فراہم کرتے ہیں جو خیالات، نظریات، آراء اور مہارتوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ایک مصروف افرادی قوت اور ایک ایسی ثقافت پر یقین رکھتا ہے جو مستقبل کے رہنما پیدا کرتی ہے۔ 

ہم کیا ڈھونڈ رہے ہیں۔

ہم ہمیشہ دیانت داراوراعلیٰ اخلاق کے حامل افراد کی تلاش میں رہتے ہیں۔ وہ افراد جن کی ذاتی اقدارہماری بنیادی اقدار کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں اورایسے افراد جو جدید اوراپنی مرضی کے مطابق حل کے ساتھ کاروباری چیلنجزکے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ہم مستقبل کی ایسی قیادت کاخیرمقدم کرتے ہیں جو مضبوط ہیں، فیصلہ ساز ہیں،گفت وشنید پر عبور رکھتے ہیں اور عام افراد کے ساتھ بات چیت کو پسندکرتے ہیں۔

 

ہماری ٹیم میں شامل ہوں

ہم ایک برابر مواقع کے مالک ہیں اور ہمارے بینک میں ہنر مندانہ تنوع کی قدر کرتے ہیں۔ ہم عمر ، رنگ ، صنف ، ازدواجی حیثیت ، نسل ، مذہب ، یا معذوری کی حیثیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتے ہیں۔ لہذا ، تمام اہل امیدواروں کا استقبال کیا جاتا ہے اور ہمارے عہدوں پر درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔