Submitted by adminkmbl on Tue, 07/06/2021 - 11:53
Award-580

 سال 2000ء میں قائم ہونے والا خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (سابقہ خوشحالی بینک لمیٹڈ ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کی غربت میں کمی کی حکمت عملی اور اس کے مائیکرو فنانس شعبے کی ترقی کے پروگرام (ایم ایس ڈی پی) کا ایک حصہ تھا۔ ایم ایس ڈی پی پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) کے تعاون سے تشکیل دیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں مرکز اور پاکستان بھر میں 240 شاخوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (KMBL)، سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی نگرانی میں کام کر تا ہے۔ بینک کا بورڈ سات ارکان پر مشتمل ہے جس میں دنیا بھر سے نمایاں تجارتی بینکرز، فنڈ میجر زاور مائیکرو فنانس کے ماہرین شامل ہیں۔ اس کا اختیار ریٹیل مائیکرو فنانس سروسز یعنی چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی تک محدود ہے۔ یہ ملک میں بنائے گئے مائیکرو فنانس کے نئے شعبے کے استحکام میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔

ہمارا اختیار

تجارتی لحاظ سے قائم شدہ مائیکرو فنانس ادارہ ہونے کی حیثیت سے ہمارے مقاصد یہ ہیں:

  • ریٹیل ڈیلیوری طریقہ کار کے ساتھ غریبوں کے لیے مالی خدمات کا ایک پائیدار پلیٹ فارم کا قیام .
  • ایک ایسے ماحول کی فراہمی جس کے نتیجے میں پاکستان میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کا فروغ ممکن ہو سکے.
  • مرکزی بینک کی مدد کرنے کی غرض سے ایک موزوں اور مستعد جوابدہ فریم ورک کا قیام، جس کے تحت مائیکرو فنانس ادارے پائیدار بنیادوں پر کام کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار غربیوں تک پھیلا لیں.
  • ملک کے مائیکرو فنانس شعبے کے اندر نمایاں رہنما کے طور پر شفافیت مالیاتی مضبوطی اور اعلی معیار کے نظم و نسق کا فروغ.

ماحول

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک مائیکرو فنانس شعبے کی ترقی کے پروگرام ( ایم ایس ڈی پی) کے تحت کام کر تا ہے ، جسے حکومت پاکستان کی جانب سے مائیکرو فنانس ترقیاتی پالیسی کے ذر لیے شروع کیا گیا تھا۔ ایم ایس ڈی پی کا اہم مقصد درج ذیل اقدام کے ذریعے غربت میں کمی کے نمایاں اثرات کے ذریعے غریبوں کو کم لاگت مالیاتی اور سماجی خدمات فراہم کرنا ہے:

  • غریب گھرانوں کی آمدن میں اضافہ
  • دائرہ کار کا پھیلاو،خاص طورپرخواتین کے لیے
  • سماجی سرمائے کی تعمیر
  • غریبوں کو درپیش خطرات میں کی

ایم ایس ڈی پی پالیسی اصلاحات اور اداروں کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل کا ایک مربوط پیکج فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد مائیکرو فنانس کے شعبے کی ترقی کے لیے سہولیات کی فراہمی کے ذریعے اسے وسعت دینا ہے۔