Submitted by saif on Wed, 07/14/2021 - 14:51
WWF Cleanup Drive
کراچی میں ساحل سمندر پرصفائی اور شجرکاری

آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور درختوں کے احاطے کو بڑھانے کے لیےKMBL نے WWF پاکستان کے ساتھ مل کر کراچی میں ساحل سمندر پر تمر(مینگروز) کے پودے لگائے۔ اس سرگرمی میں کراچی برانچ کے عملے نے بھرپور حصہ لیا۔

مینگروز ساحلی خطوں کو نقصان دہ طوفانی ہواؤں، تندوتیز سمندری لہروں اور سیلاب سے بچاتے ہیں۔ مینگروز اپنے الجھی ہوئی جڑوں کے نظام سے گاد کو مستحکم کرکے کٹاؤ کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ وہ پانی کا معیار اور صفائی برقرار رکھتے ہیں، آلودگی کو فلٹر کرتے ہیں اور زمین سے نکلنے والی گادکو روکتے ہیں۔

اس موقع پرKMBL عملہ نے ساحل سمندر پرموجود پلاسٹک اور کاغذسمیت دیگرکچرا صاف کرنے کی ا یکٹیویٹی میں حصہ لیا۔اس موقع پرWWF کی ٹیم نے شرکاء کو ماحولیاتی تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا۔

سمندر میں پھینکا جانے والا کچرا سمندری حیات اوراورسمندروں میں کام کرنے والوں سمیت ساحلوں پر مختلف سطحوں پر اثرانداز ہوتاہے۔ یہ سیاحت اور تفریح کو متاثر کرکے اقتصادی نقصان کا باعث بھی بنتا ہے،جس کابراہ راست اثر سمندر کے کنارے کاروبار کرنے والوں کی زندگی پر ہوتا ہے۔